بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج کہا کہ اتر پردیش میں ان
کی حکومت بننے کی صورت میں بی ایس پی اکھلیش حکومت کے دور حکومت میں ہوئی
بدعنوانی کی تفتیش کرائی جائے گی۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات نزدیک آتے ہی ایس پی حکومت کے
سربراہ جن کاموں کے اجراء
اور افتتاح کر رہے ہیں ان میں سے بیشتر کام
نامکمل ہیں مگر ان کی پوری ادائیگی کر دی جا رہی ہے جو نا مناسب اور
بدعنوانی کا اشارہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کی حکومت بننے پر ان معاملات کی ترجیحی بنیاد پر
تفتیش کرائی جائے گی اور قصورواروں کو سخت سزا ملے اسے یقینی بنایا جائے
گا۔